پاکستانی ہاکی ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کرلی

پاکستانی ہاکی ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کرلی

پاکستانی گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح کو یقینی بنایا
پاکستانی ہاکی ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کرلی

Webdesk

|

19 Jan 2024

پاکستانی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے اولمپکس کوالیفائر راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

عمان میں جاری اولمپکس کوالیفائر کے آخری میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت تک تین، تین گول کیے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان، عماد بٹ اور رانا وحید نے گول کئے۔ ملائشیا کے صاری فطری،ابوکمال اور فرحان اشعری نے گول کئے۔

پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایک پنالٹی اسٹروک روکنے کے ساتھ کئی یقینی گول بچائے. سیمی فائنل میں پاکستان جرمنی سے کھیلے گی۔یہ میچ  جمعہ کی شب  ساڑھے نو بجے کھیلا جائے گا۔

https://x.com/Muneeb313_/status/1748053612516016356?s=20

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!