پاکستان کا ٹی 20 ورلڈکپ کا سفر تمام، امریکا سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا

پاکستان کا ٹی 20 ورلڈکپ کا سفر تمام، امریکا سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا

امریکا اور نیدرلینڈز کا میچ بارش کی نظر ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا
پاکستان کا ٹی 20 ورلڈکپ کا سفر تمام، امریکا سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک

|

14 Jun 2024

ٹی 20 انٹرنششنل کے ورلڈکپ میں پاکستان سپر 8 مرحلے سے باہر ہوگیا جبکہ آج ہونے والا میچ بارش کی نظر ہونے سے امریکا اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں بارش کے باعث آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلا جاسکا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

انتظامیہ نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ گراونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے کیا جبکہ امریکا ایک پوائنٹ لے کر سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا۔

اس نئی پیشرفت کے بعد پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہوگیا جبکہ قومی ٹیم اپنا آخری پول میچ سولہ جون کو آئرلینڈ سے کھیلے گی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!