پاکستان کا آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کا آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14مئی تک ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22سے 30مئی تک کھیلی جائے گی۔
پاکستان کا آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Webdesk

|

2 May 2024

لاہور : پی سی بی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف رواں ماہ ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اپنے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔

آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14مئی تک ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22سے 30مئی تک کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان 22مئی کو لیڈز میں پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے بعد کیا جائے گا اور اسکواڈ کو 18سے 15 رکنی کردیا جائے گا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔مینز سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رئوف کے ساتھ ساتھ آل رائونڈر حسن علی اور سلمان علی آغا کو 18رکنی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز کے 17کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں سے جو دو کھلاڑی اس اٹھارہ رکنی ٹیم میں جگہ نہیں بناپائے ہیں وہ اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ بولر زمان خان ہیں۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رئوف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں ۔

 یاد رہے کہ حارث رئوف اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ نہیں لے پائے تھے جب کہ مڈل آرڈر بیٹر محمد عرفان خان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو لاہور میں ہونے والے دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔

ان چاروں کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ منگل کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیا گیا جس میں نمایاں بہتری دکھائی دی ہے۔

اسی پیش رفت سے پی سی بی میڈیکل پینل اور ٹیم مینجمنٹ کو یہ اعتماد اور حوصلہ ملا کہ ان کرکٹرز کو سات ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے۔سلمان علی آغا نے خود کو ایک ورسٹائل کرکٹر کے طور پر ثابت کیا ہے۔ وہ جارحانہ مڈل آرڈر بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ میں ماہر ہیں۔

ان کی شمولیت سے ابرار احمد، افتخار احمد، عماد وسیم اور شاداب خان کے ساتھ پاکستان کے اسپن بولنگ کے شعبے کو تقویت ملتی ہے۔حسن علی کا انتخاب ان کے وسیع تجربے سے تعلق رکھتا ہے وہ 50ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں اور دو طرفہ سیریز اور آئی سی سی ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!