بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کردیا گیا، ذرائع
بلاول بھٹو زرداری کی جوڈیشل کمیشن کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا۔
Webdesk
|
8 Oct 2026
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کیلیے نامزد کردیا گیا ہے۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کی جوڈیشل کمیشن کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا۔
اس سے قبل فاروق ایچ نائیک نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن سے استعفی ذاتی وجوہات پر دے رہا ہوں، اپنا استعفی چیئرمین کمیشن کو بھجوا دیا۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلی عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کا فورم ہے، فاروق ایچ نائیک کمیشن میں پی پی پی کی جانب سے ممبر مقرر تھے۔
Comments
0 comment