نوجوان کرکٹر نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے، ڈیبیو میں تباہ کن بولنگ
ویب ڈیسک
|
30 May 2026
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان بولر عرفات منہاس نے کینگروز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا کر رکھ دیے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بہت اچھا ثابت ہوا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 44.1 اوور میں 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نوجوان بولر عرفات منہاس نے 10 اووررز میں 32 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں جبکہ ایک میڈان اوور بھی کروایا۔
اس کے علاوہ محمد ابرار نے دو، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی جانب سے متھ رینشا 65 جبکہ میتھیو شارٹ 55 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، کینگروز الیون کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
Comments
0 comment