انشاء اللہ 1 ہزار گولز کا ہدف ضرور حاصل کروں گا، کرسٹیانو رونالڈو
ویب ڈیسک
|
29 Dec 2025
عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں ایک ہزار گولز کا تاریخی سنگِ میل عبور کرنے تک کھیل جاری رکھیں گے۔
دبئی میں ہونے والے 2025 گلوب ساکر ایوارڈز میں رونالڈو نے مسلسل تیسری بار بہترین مڈل ایسٹ کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے مستقبل کے عزائم کا اظہار کیا۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ وہ مزید ٹرافیاں جیتنا چاہتے ہیں اور وہ ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں جس سے ہر کوئی واقف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چوٹوں سے محفوظ رہے تو وہ یقیناً ایک ہزار گولز کا سنگِ میل عبور کریں گے۔
رونالڈو نے کہا، “میں کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں، میرا مقصد واضح ہے۔ میں مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں اور وہ نمبر حاصل کرنا چاہتا ہوں جس کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ ان شاءاللہ، اگر انجریز نہ ہوئیں تو میں یہ ہدف ضرور حاصل کروں گا۔”
فٹبال کی دنیا میں پہلے ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے رونالڈو کا یہ بیان ان کے عزم اور لگن کا ایک اور ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment