نامور کرکٹر کی سیاسی فتح ملتے ہی نوجوان کے منہ پر تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

نامور کرکٹر کی سیاسی فتح ملتے ہی نوجوان کے منہ پر تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اس ویڈیو میں کرکٹر کو ایک نوجوان کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
نامور کرکٹر کی سیاسی فتح ملتے ہی نوجوان کے منہ پر تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

Webdesk

|

9 Jan 2024

بنگلہ دیش کے کرکٹر شکیب الحسن اتوار کے عام انتخابات میں اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث پارلیمانی نشست جیت گئے۔

ضلع کے چیف ایڈمنسٹریٹر ابو ناصر بیگ کے مطابق، 36 سالہ آل راؤنڈر نے ماگورا میں اپنے مخالف کو 150,000 سے زیادہ ووٹوں کے حیران کن فرق سے شکست دی۔

ابو ناصر بیگ نے شکیب الحسن کی جیت کو ’’زبردست فتح‘‘ قرار دیا۔

الیکشن میں فتح سے قبل شکیب الحسن کے چاہنے والے اُن کے ساتھ حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے جارہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایک نوجوان کو زور سے منہ پر تھپڑ مار دیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایک پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں وہ ووٹ ڈالنے پہنچے تھے۔

شکیب وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکمراں جماعت عوامی لیگ کے امیدوار ہیں، عوامی لیگ نے اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد کم از کم نصف نشستیں حاصل کی ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!