انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
بھارتی بیٹر میچ کے آغاز سے پاکستانی بولنگ کے آگے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہے
Webdesk
|
8 Nov 2026
مسقط : انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست سے دوچار کردیا۔
بھارت نے پاکستان کیخلاف مسقط میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی بیٹر میچ کے آغاز سے پاکستانی بولنگ کے آگے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہے ، بھارت کی پوری ٹیم 46 اعشاریہ تین اوورز میں 208 ر نز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
بھارت کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کے حمزہ ظہور نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، حسنین عباس ڈار نے 38 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے منال چوہان نے 3 کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا۔
Comments
0 comment