انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی، اچھے مقابلے کے بعد فتح

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی، اچھے مقابلے کے بعد فتح

پاکستان نے آئرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی
انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی، اچھے مقابلے کے بعد فتح

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2024

پاکستان نے انڈر19 کے ورلڈکپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئرلینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پوشفسٹروم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈ میچ میں پاکستان نے 182 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

احمد حسن 57 رنز بنا کر ناقابل شکست اور نمایاں بلے باز رہے جبکہ عبید شاہ، آزان اویس نے بالترتیب 25 اور 21 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ شاہزیب خان 11، علی اسفند 9، ہارون ارشد 8، شامل حسین 7 اور عرفات منہاس 3 رنز بناسکے۔

آئرلینڈ کی جانب سےہیری ڈائر 4 ، روبن ولسن، اولیور رائلے اور جورڈن نیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم نے 48.3 اوورز میں 181 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی، جان مک نیلی 53 اور ہیری ڈائر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 3، عامر حسن، علی رضا، احمد رضا نے 2،2 جبکہ ہارون ارشد نے 1 وکٹ حاصل کی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!