محمد یوسف اور ثنا میر کو پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل کرلیا گیا

محمد یوسف اور ثنا میر کو پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل کرلیا گیا

محمد یوسف اور ثنا میر نے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی۔
محمد یوسف اور ثنا میر کو پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل کرلیا گیا

Webdesk

|

15 Nov 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ کے دو سابق کپتانوں محمد یوسف اور ثنا میر کو پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کیمطابق دونوں کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ کے لیے نمایاں خدمات کیاعتراف میں ہال آف فیم کا حصہ بنایاگیاہے،محمد یوسف کا انتخاب آزادانہ اور شفاف ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا،ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کی بنیاد پر یہ اعزاز دیا گیا۔

سابق کپتان محمد یوسف نے 381 انٹرنیشنل میچز میں 17 ہزار 300 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے 2006 میں ٹیسٹ کرکٹ کے ایک سال کے دوران ایک ہزار 788 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ثنا میر نے 226 انٹرنیشنل میچز میں 240 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 2 ہزار 432 رنز بھی بنائے۔ انکی قیادت میں پاکستان نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں کرکٹ کے طلائی تمغے جیتے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف اور ثنا میر نے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!