بھارت: برطانوی شہزادہ اور شہزادی اہم تقریبات میں شریک ہوں گے

بھارت: برطانوی شہزادہ اور شہزادی اہم تقریبات میں شریک ہوں گے

یہ شہزادی کیٹ کا 2024 میں کینسر کے علاج کے بعد شوہر کے ساتھ پہلا بڑا غیر ملکی دورہ ہوگا
بھارت: برطانوی شہزادہ اور شہزادی اہم تقریبات میں شریک ہوں گے

Webdesk

|

15 Nov 2026

ممبئی: برطانیہ کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ شہزادی کیٹ کے ہمراہ رواں ہفتے بھارت کا تین روزہ دورہ کریں گے. جہاں دونوں ممبئی میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

یہ شہزادی کیٹ کا 2024 میں کینسر کے علاج کے بعد شوہر کے ساتھ پہلا بڑا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ اس دورے کے دوران منگل کو ہونے والی ارتھ شاٹ پرائز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

44 سالہ شہزادی کیٹ کا یہ دورہ کینسر کے علاج کے بعد ان کی سب سے اہم بیرون ملک مصروفیت ہے۔ انہیں 2024 میں کینسر کی ایک نامعلوم قسم کی تشخیص کے بعد احتیاطی کیموتھراپی دی گئی تھی۔

وہ اب مرض سے صحت یاب ہوچکی ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ بیماری کے اثرات اب بھی ان کی زندگی پر موجود ہیں۔شہزادہ ولیم نے 2020 میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عملی حل تلاش کرنے کی غرض سے ارتھ شاٹ پرائز کا آغاز کیا تھا۔

اس انعام کے تحت ہر سال پانچ کامیاب منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے فی منصوبہ 10 لاکھ پانڈ دیے جاتے ہیں۔کینسنگٹن پیلس کے ترجمان کے مطابق شہزادہ ولیم کا مقصد ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے مایوسی کے بجائے امید اور ممکنہ حل کو فروغ دینا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!