محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری ہوگیا

محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری ہوگیا

واضح رہے کہ ویزا مسائل کے باعث محمد عامر ٹیم کے ساتھ ڈبلن روانہ نہیں ہوسکے تھے
محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری ہوگیا

Webdesk

|

9 May 2024

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی کوششوں کے باعث فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ لاجسٹک کو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے لیے فلائٹ بکنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اور ان کی جلد ڈبلن روانگی کے انتظامات کو مکمل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ویزا مسائل کے باعث محمد عامر ٹیم کے ساتھ ڈبلن روانہ نہیں ہوسکے تھے، ٹیم ارکان کے ساتھ محمد عامر کی ویزا درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی تاہم آئِرلینڈ ایمبسی نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔

پاکستان نے اس حوالے سے مہمان کرکٹ بورڈ آئرلینڈ کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا، اور محمد عامر کی دوبارہ ویزا درخواست جمع کروائی گئی۔ جس کے بعد اب انہیں کلیئرنس کے بعد ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

محمد عامر کے ویزے کو ممکن بنانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے ذاتی دل چسپی لی جس کے باعث انہیں ویزا ملا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!