کرکٹ سے اچھے انداز سے رخصتی ہوسکتی تھی مگر۔۔ اظہر علی کا بڑا بیان

کرکٹ سے اچھے انداز سے رخصتی ہوسکتی تھی مگر۔۔ اظہر علی کا بڑا بیان

اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک خواہش کا اظہار کردیا
کرکٹ سے اچھے انداز سے رخصتی ہوسکتی تھی مگر۔۔ اظہر علی کا بڑا بیان

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2023

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 میچز مکمل کرتا اور اچھے انداز سے ریٹائر ہوتا مگر کسی بھی بات پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے 38 سالہ اظہر علی کا کہنا ہے کہ میری ٹیسٹ کرکٹ سے رخصتی زیادہ بہتر انداز میں ہو سکتی تھی لیکن مجھے کسی بات کا غم نہیں، ویسے تو میں ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنا چاہتا تھا مگر 97 میچز کے بعد ریٹائرمنٹ کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر کہا کہ ’مجھے اپنے کھلاڑیوں سے آئندہ میچز میں اچھی توقعات ہیں کیونکہ میلبرن میں پاکستانی ٹیم کی اچھی یادیں وابستہ ہیں اور اس اسٹیڈیم میں ہمیشہ قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میلبرن ٹیسٹ میں بابراعظم، امام الحق اور  عبداللہ شفیق سے بہت توقعات ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ ان بہترین بیٹرز میں سے کوئی میری طرح میلبرن کے میدان پر ڈبل سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے گا۔

اظہر علی نے اپنی ریٹارئرمنٹ اور مستقبل کی کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ضرور ہوا ہوں لیکن جب تک خود کو فٹ محسوس کروں گا کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ انہوں نے اپنا تجربہ نئے کھلاڑیوں کو دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!