فہیم اشرف نے ہاردک پانڈیا کو دنیا کا بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا

فہیم اشرف نے ہاردک پانڈیا کو دنیا کا بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا

ابوظبی ٹی 10 لیگ کا آغاز 7 نومبر کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا۔
فہیم اشرف نے ہاردک پانڈیا کو دنیا کا بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا

Webdesk

|

15 Nov 2026

کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کو موجودہ دور کا بے مثال آل راؤنڈر قرار دے دیا۔

 ابوظبی ٹی 10 لیگ 2026 کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف سے عالمی کرکٹ کے 3 بہترین آل رانڈرز کے نام پوچھے گئے۔ فہیم اشرف نے سب سے پہلے ہاردک پانڈیا کا نام لیا اور کہا کہ اس وقت دنیا میں ان جیسا کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں۔

انہوں نے انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن کو بھی بہترین آل رانڈرز میں شامل کیا۔ فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو مارکو یانسن جیسا کھلاڑی بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ابوظبی ٹی 10 لیگ کا آغاز 7 نومبر کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!