اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ برابر ہوگیا

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ برابر ہوگیا

میچ کے پہلے ہاف کے 33 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے گول سکور ہوا۔
اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ برابر ہوگیا

Webdesk

|

7 May 2024

 لاہور:پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا 30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ملائیشیا کے شہر آئپوہ میں منعقدہ ہونے والے 30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

جاپان کے کین کی جانب سے میچ کے پہلے ہاف کے 33 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے گول سکور ہوا۔

بعد ازاں پاکستان کی جانب سے متواتر حملوں کے بعد دوسرے ہاف کے آخری 59 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا عبدالوحید نے گول اسکور کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔

پاکستان اپنا چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا جبکہ پانچواں میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!