بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہراکر 4 میچز کی سیریز سامنے اپنے نام کرلی
Webdesk
|
15 Nov 2026
پانچویں ون ڈے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو اسی کی سرزمین پر 22 رنز سے شکست دے کر 4 میچز کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی ہے جب کہ گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں بھارت کی بیرونِ ملک پہلی ون ڈے سیریز فتح ہے۔
نیوزی لینڈ کے مانٹ مانگانائی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز بنائے، جواب میں میزبان ٹیم 48 اوورز میں 187 رنز پر آل آٹ ہوگئی۔
اس شکست کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ہوم گرانڈ پر ون ڈے سیریز میں 7 سال سے ناقابلِ شکست رہنے کی روایت بھی ختم ہوگئی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی اوپنرز روہت شرما اور روتوراج گائیکواڑ نے 5 اوورز میں 23 رنز بنائے تاہم روہت شرما 7 رنز بنا کر میتھیو فشر کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے جب کہ ویرات کوہلی بھی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
روتوراج گائیکواڑ 18، کپتان شریاس ائیر 22 اور دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تاہم اکشر پٹیل اور ایشان کشن نے 46، 46 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا جب کہ نمن دھیر نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
اننگز کے آخری لمحات میں ارشدیپ سنگھ اور محمد سراج نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 14، 14 رنز بنائے. جس کی بدولت بھارتی ٹیم 200 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور مچل سینٹنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، میتھیو فشر نے 2 جب کہ بلیئر ٹکنر اور مائیکل بریسویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی بھارتی فاسٹ بولرز کے دبا میں رہی۔
ٹم سیفرٹ 14 اور ول ینگ 22 رنز بنا کر آٹ ہوئے جب کہ نک کیلی نے 24 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ڈین فوکس کروفٹ نے 31 اور مچل سینٹنر نے 24 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔
بھارت کے نوجوان فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، عاقب نبی اور یش ٹھاکر نے مسلسل دبا برقرار رکھا۔ ارشدیپ سنگھ نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیںمحمد سراج اور اکشر پٹیل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
اس کے علاوہ یش ٹھاکر، نمن دھیر اور عاقب نبی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جب کہ نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ اکشر پٹیل نے حاصل کی اور میزبان ٹیم 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میچ کے دوران بھارتی کپتان شریاس ائیر نے بولنگ میں بھی اہم حکمت عملی اپنائی اور اسپن بولنگ کا استعمال 36ویں اوور میں کیا، جو 2002 کے بعد ون ڈے اننگز میں بھارت کی جانب سے اسپن متعارف کروانے کا سب سے تاخیر سے موقع تھا۔
میچ میں عمدہ کارکردگی پر ارشدیپ سنگھ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جب کہ سیریز میں 9 وکٹیں حاصل کرنے والے گرنور برار نے پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔
Comments
0 comment