عماد وسیم نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے لیے کیس دائر کردیا
Webdesk
|
28 Dec 2025
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے لیے کیس دائر کردیا۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ کافی سوچ بچار کی، میرے اور اہلیہ کے درمیان کچھ برسوں سے اختلافات حل نہ ہوسکے اس لیے اب میں نے طلاق کے لیے کیس دائر کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سب لوگوں سے درخواست ہے کہ ہماری نجی زندگی کا خیال رکھا جائے، پرانی تصاویر کے اوپر دھیان نہ دیں کسی کے ساتھ نہ جوڑا جائے اور کوئی بیانیہ تشکیل دینے سے گریز کیا جائے۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اس حوالے سے باز نہ آیا تو ضروری قانونی کارروائی بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی سرپرستی کرتا رہوں گا اور ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ عماد وسیم کی 2019 میں ثانیہ اشفاق سے شادی ہوئی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں۔
Comments
0 comment