وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اشارہ

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اشارہ

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 95 روپے اور ڈیزل میں 203 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے عوامی مفاد میں مسترد کردیا، وزیراعظم
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اشارہ

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

قوم سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 95 روپے اور ڈیزل میں 203 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی، تاہم عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تجاویز کو رد کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے باعث تقریباً 56 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔

وزیراعظم نے وضاحت کی کہ اگر عالمی منڈی کے حساب سے قیمتیں مقرر کی جاتیں تو پیٹرول کی قیمت 544 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 790 روپے تک جا سکتی تھی، لیکن حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے انہیں بالترتیب 322 اور 335 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر 125 ارب روپے کا بوجھ اپنے اوپر لیا تاکہ عوام کو مہنگائی کے مزید دباؤ سے بچایا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ رقم ترقیاتی کاموں پر بھی خرچ کی جا سکتی تھی، مگر حکومت نے عوامی ریلیف کو ترجیح دی۔

شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی کہ مشکل حالات میں سادگی اور کفایت شعاری کو اپنایا جائے، جبکہ حکومت بھی اس حوالے سے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان امن کے قیام کے لیے سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اور عالمی معاشی دباؤ کے باوجود حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!