سوات قاری کے تشدد سے بچہ جاں بحق، معلم سمیت گرفتار افراد کو جیل بھیج دیا گیا

سوات قاری کے تشدد سے بچہ جاں بحق، معلم سمیت گرفتار افراد کو جیل بھیج دیا گیا

عدالت نے گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا
سوات قاری کے تشدد سے بچہ جاں بحق، معلم سمیت گرفتار افراد کو جیل بھیج دیا گیا

آفتاب مہمند

|

26 Jul 2025

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں قاری کے تشدد کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے کے کیس میں عدالت نے قاری اور انتظامیہ کے گرفتار افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے خوازہ خیلہ مدرسہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر قاری اور ملزمان کو پیش کیا۔

عدالت نے گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔

پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 2 مرکزی ملزمان تاحال روپوش ہیں ، جن کی تلاش جاری ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کو خوازہ خیلہ میں مدرسے کے اندر معلم کے تشدد سے طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا، واقعے کے بعد مدرسے کو سیل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متوفی کے دادا نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے پوتے نے انکشاف کیا تھا کہ قاری جنسی خواہشات کا تقاضہ کرتا ہے، بچہ اس وجہ سے بھاگ کر گھر آگیا تھا جس کے بعد چاچا منتظمین سے بات کرنے کے بعد اُسے چھوڑ کر آگیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!