12 hours ago
سانحہ ڈیگاری، خاتون اور مرد کے قتل کیس میں پیشرفت

ویب ڈیسک
|
23 Jul 2025
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے کئی کلومیٹر کی مسافت پر واقع ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے غیرت کے نام پر قتل کیس میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ نے غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم اور قبائلی سردار شیر باز ساتکزئی کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نمبر ایک میں خاتون اور مرد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ریمانڈ مکمل ہونے پر نامزد ملزم سردار شیر باز ستکزئی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے پولیس کی استدعا پر مزید 10 روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سردار شیر باز ستکزئی کو سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔
ذرائع کے مطابق دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں کچھ پیشرفت ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
Comments
0 comment