سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش ناکام، 60پاکستانی گرفتار

17 hours ago

سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش ناکام، 60پاکستانی گرفتار

بلوچستان کے راستے ملزمان جارہے تھے
سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش ناکام، 60پاکستانی گرفتار

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2025

کوئٹہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 60 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، یہ بڑی کارروائی جیوانی کے ساحلی علاقے میں کی گئی، جہاں یہ افراد غیر قانونی طور پر کشتیوں کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ سے، 19 کا تعلق مالاکنڈ، 16 کا تعلق بنوں، 9 کا تعلق لوئر دیر، 3 کا تعلق اپر دیر، اور 2 کا تعلق مردان سے ہے۔

ایف آئی اے نے تمام ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی انسانی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!