4 hours ago
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری
ویب ڈیسک
|
29 May 2026
وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس پر رات 12 بجے کے بعد سے اطلاق ہوگا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 381 روپے 78 پیسے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 22 روپے کمی سے 380 روپے 78 پیسے پر پہنچ گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے ایک ہفتے کیلیے ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور معاشی گنجائش پیدا ہونے پر اس کا فائدہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی اور عوام کو ریلیف دینے کی پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔
حکومت کے مطابق ملک میں مشکل معاشی حالات کے باوجود عوامی ریلیف کو ترجیح دی جا رہی ہے اور ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
Comments
0 comment