10 hours ago
پیٹرول 3 روپے 19 پیسے سستا، ڈیزل 2 روپے 25 پیسے مہنگا
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی
ویب ڈیسک
|
27 Oct 2026
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا ہے۔
اوگرا نے 28 اکتوبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 376 روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے ہوگئی ہے۔
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے مقررہ طریقۂ کار کے تحت کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔
Comments
0 comment