پشاور، چار افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر مبینہ تشدد، کپڑے بھی پھاڑ دیے

پشاور، چار افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر مبینہ تشدد، کپڑے بھی پھاڑ دیے

پولیس نے خاتون کو نشئی قرار دے دیا، نامزد ملزمان زیر حراست
پشاور، چار افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر مبینہ تشدد، کپڑے بھی پھاڑ دیے

Webdesk

|

26 Apr 2024

پشاور میں چار افراد نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اُن کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ ایک کمرے میں کرایے پر مقیم ہیں جہاں چار لوگ اقبال، مدثر، بصیر اور نصیر داخل ہوئے اور انہوں نے تشدد کیا۔

خاتون کے مطابق انہیں مذکورہ ملزمان نے قتل کی دھمکیاں دیں جبکہ کپڑے بھی پھاڑے جبکہ مجھ سے کمرے کا روازنہ 500 روپےکرایہ لیا جاتا ہے، اب ہمیں کمرے سے زبردستی بے دخل کیا جارہا ہے۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس حوالے سے پولیس چوکی اشرف روڈ اور تھانے میں آگاہ کیا اور انصاف کی متلاشی رہیں۔

ویڈٰو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نامزد ملزمان کو حراست میں لے کر تھانہ خان رازق شہید منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون آئس کا نشہ کرتی اور اُس نے ایک سرائے میں کرائے پر کمرہ لیا ہوا ہے، اب مالک مکان کمروں کو توڑنا چاہتا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے کمرہ خالی کرنے سےانکار کیا اور دست درازی کی، پھر ویڈیو بنا کر وائرل کردی جبکہ اس سے قبل بھی پولیس کے خلاف ویڈیوں وائرل کی تھی۔

ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان نے کہا کہ خاتون رپورٹ کیلئے تھانا یا چوکی نہیں گئی تاہم پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!