نیلم حادثہ، کراچی کے جوڑے سمیت 4 جاں بحق، بچی معجزانہ طور پر محفوظ

ویب ڈیسک
|
18 Aug 2025
آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے علاقے شنڈداس سرداری میں گاڑی کھائی میں گرنے سے کراچی سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی سیاحوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج دوپہر تقریباً ایک بجے شدید بارش اور پھسلن کے باعث ایک پچارو گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
مرنے والوں میں زیشان شاہد (38 سال، ساکن گلشن اقبال، کراچی)، ان کی اہلیہ انمول ہارون (32 سال)، اور ڈرائیور فاروق (35 سال، ساکن پھولاوائی، نیلم) شامل ہیں۔ گاڑی میں موجود سیاح جوڑے کی دو سالہ بچی ضحی زیشان معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔
ڈی ڈی ایم اے نیلم نے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی میتوں کو گلشن اقبال، کراچی بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے۔ میتوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ہلمت سے روانہ کردیا گیا۔
Comments
0 comment