6 hours ago
نادرا کو کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ 60 دن میں بلاک کرنے کا اختیار، حکومتی بل منظور
ویب ڈیسک
|
27 Mar 2026
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اہم حکومتی بل کو منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترمیمی بل کے تحت نادرا کوئی بھی شناختی کارڈ 60 روز کیلئے بلاک کرنے کا اختایر ہوگا۔
سینٹ میں اس بل کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی تجویز پر پیش کیا تھا، جس کے بعد اسے منظوری کیلیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ بھیجا گیا۔
کمیٹی سے منظوری کے بعد اب بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے مؤقف اختیار کیا کہ شناختی کارڈ حساس اور نیشنل سیکورٹی دستاویز ہے، شناختی کارڈ کا غلط استعمال سیکیورٹی اور معشیت کے خطرہ ہے، قانون نہ ہونے کی وجہ سے نادرا کو سنگین آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق جرائم پیشہ افراد قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے بہانے بناتے ہیں اور اتھارٹی کو مؤقف دینے بجائے جان بوجھ کر قانونی کارروائی سے بچتے تھے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اس ترمیم کے ذریعے نادرا کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک کرسکے گا۔
Comments
0 comment