میر رضا کی قبر کشائی: ابتدائی رپورٹ میں گولی لگنے اور تشدد کے اہم شواہد سامنے آگئے
ویب ڈیسک
|
8 Aug 2026
کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے معاملے میں قبر کشائی کے بعد ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میر رضا کو گولی جسم کے پچھلے حصے کی جانب سے لگی، جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس میں پولیس سرجن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام 14 نکات کے جوابات بھی موصول ہوگئے ہیں، جنہیں ابتدائی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ میں گولی لگنے اور جسم پر تشدد سے متعلق اہم شواہد سامنے آنے کے بعد کیس کی تفتیش میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات کی موجودگی اور گولی پیچھے سے لگنے سے متعلق تفصیلات شامل ہیں، جبکہ پولیس سرجن کی جانب سے پوچھے گئے 14 سوالات کے جوابات بھی رپورٹ میں درج کیے گئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں میر رضا کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیے جانے کا امکان ہے۔
Comments
0 comment