مال بردار ٹرین کی 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

مال بردار ٹرین کی 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

مال بردار ٹرین کراچی سے پنجاب جا رہی تھی۔
مال بردار ٹرین کی 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Webdesk

|

9 Feb 2026

پڈعیدن: سندھ کے علاقے پڈعیدن کے قریب محراب پور میں مال بردار ٹرین کی 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں اپ اینڈ ڈان ٹریک متاثر ہوا ہے جس کے باعث دونوں ٹریک بند کر دیے گئے ہیں۔

ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی، ٹرین ڈی ریل ہونے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن پٹریوں کو نقصان پہنچنے کے باعث ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹریک بحال ہونے میں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین کراچی سے پنجاب جا رہی تھی۔

دوسری جانب سیٹھارجہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ترجمان ریلویز کے مطابق ریلیف ٹرین موقع پر موجود ہے، بحالی کا عمل جاری ہے، امدادی سرگرمیاں مکمل ہوتے ہی ٹریک کو کھول دیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے کی ٹیکنیکل ٹیم وجوہات کا تعین کر کے رپورٹ ہیڈکوارٹرز بھیجے گی، ڈی ریلمنٹ سے عملے کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!