1 hour ago
محسن نقوی کا کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
Webdesk
|
24 Nov 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے کئی عہدیدار اب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر رہے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارمز نہ صرف چندہ جمع کرنے بلکہ اپنا مقف پھیلانے کے لیے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، ایک کالعدم اور دہشت گرد تنظیم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم رہنے کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے؟
وفاقی وزیر داخلہ نے سوال اٹھایا کہ بی ایل اے کے عہدیداروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی اجازت کون دے رہا ہے؟
کسی کو تو آگے آکر انہیں روکنا ہوگا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایسا نہیں کر رہے تو پھر اس کا کیا مطلب لیا جائے؟۔
Comments
0 comment