فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی دفاع اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل

Webdesk

|

24 Nov 2026

فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اعزاز پاکستان اور ملائیشیا کی دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل کی فیصلہ کن قیادت قابل تحسین ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی دفاع اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کا بھی اعتراف ہے، مسلح افواج کی جرات اور عوام کی غیر متزلزل حمایت پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اللہ تعالی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم اعزاز حاصل ہونے پر اظہارِ تشکر کیا۔

 انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو مبارکباد دی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا جانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کا اعتراف ملکی وقار اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!