خیبرپختونخوا میں ریسکیو کیلیے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر تباہ، 5 شہید

آفتاب مہمند
|
15 Aug 2025
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد کے شہید ہوگئے ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ کے علاقے سالارزئی کیلئے امدادی سامان لے جانے والے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے ضلع مہمند کی فضائی حدود میں جانے کے بعد ہیلی کاپٹر سے رابطہ نہیں ہو پا رہاہے۔
مقامی زرائع کے مطابق تحصیل پنڈیالے ضلع مہمند کے علاقے سوکئی کے پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
سرکاری حکام نے بھی ہیلی کاپٹر کریش کی تصدیق کردی ہے اور کہا گیا ہے کہ حادثے میں تین افراد شہید ہوگئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں ہیں۔
وزیراعلی نے افسوسناک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں دو پائلٹس سمیت 5 افراد شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر کل صوبے بھر میں سوگ منایا جائے گا اور قومی پرچم سرنگوں رہیں گے
وزیراعلی نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے
Comments
0 comment