23 hours ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 270 افراد جاں بحق

آفتاب مہمند
|
15 Aug 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر اور سوات میں بارشوں، سیلاب کے نتیجے میں 270 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور سیلاب کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی اور لاپتہ ہوگئے۔
سیلاب کے نتیجے میں مکان، ہوٹل سمیت متعدد املاک دریا میں بہہ گئیں۔
بونیر میں طوفانی بارشیں اور سیلابی ریلوں کے باعث 200 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق پیر بابا اور گردو نواح میں طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق پیر بابا میں سیلاب سے 200 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 125 خواتین اور 68 مرد اور بچے شامل ہیں۔
حکومت نے متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ ریلیف کیمپ بھی قائم کردیا ہے۔
وزیراعلی نے وزیراعظم سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور وفاق سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلیے مدد طلب کی ہے۔
Comments
0 comment