خواتین اور بچوں کے ریپ کے بیشتر ملزمان کی رہائی کا انکشاف

خواتین اور بچوں کے ریپ کے بیشتر ملزمان کی رہائی کا انکشاف

مقدمات میں 581 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں سے 494 بری ہوگئے اور صرف 87 کو سزائیں ہوئیں، سینیٹر مشتاق احمد خان
خواتین اور بچوں کے ریپ کے بیشتر ملزمان کی رہائی کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

19 Feb 2024

خیبرپختونخوا میں زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ملزمان کو عدالتوں سے ضمانتیں بھی ملی ہیں، اس بات کا انکشاف سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے کیا۔

سینیٹ میں ہونے والے اجلاس میں ریپ کے ملزمان کو سرعام پھانسی کی سزا دینے سے متعلق بل پیش کرنے کے بعد انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پانچ سال کی  رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 122 ریپ کے واقعات ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ  مقدمات میں 581 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں سے 494 بری ہوگئے اور صرف 87 کو سزائیں ہوئیں ہیں۔ مشتاق احمد خان نے بتایا کہ خواتین کے ساتھ ریپ کے 341 ملزمان بری ہوئے ہیں اور صرف 23 کو سزائیں ہوئیں۔

سینیٹر مشتاق نے بتایا کہ ایک سو ترپن بچیوں سے ریپ کے ملزم بری ہوئے ہیں صرف 64 کو سزا ہوئی ہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ایک رپورٹ کے مطابق دو ہزار تئیس میں پہلے چھ ماہ میں ہر دن بارہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے، صرف چار سرعام پھانسیاں لگائیں یہ جرم ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکا سے نہ ڈریں وہ کچھ نہیں کریں گے، یہ ہمارے داخلی معاملات ہیں اور جرم پر قابو پانے کیلیے اس طرح کی سخت سزائیں دینا لازم ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!