کراچی میں پریڈی سے 2 بہنیں اغوا

کراچی میں پریڈی سے 2 بہنیں اغوا

واقعہ 11 اکتوبر کو پیش آیا، جس کا مقدمہ 13 اکتوبر کو درج کرایا گیا۔
کراچی میں پریڈی سے 2 بہنیں اغوا

Webdesk

|

15 Oct 2025

کراچی: شہر قائد کے پریڈی کے علاقے سے 2  بہنیں اغوا ہوگئیں، درج مقدمے میں اسکول ٹیچر کو نامزد کیا گیا ہے۔

مغوی بہنوں کے والد نے کہا ہے کہ واقعہ 11 اکتوبر کو پیش آیا، جس کا مقدمہ 13 اکتوبر کو درج کرایا گیا۔

والد نے مزید کہا کہ 15 اور 7 سال عمر کی میری دو بیٹیاں استانی کے گھر گئی تھیں، واپس نہ آنے پر معلوم کیا تو استانی نے بتایا انہیں چھٹی دے دی گئی تھی۔

والد نے کہا کہ اسکول کے ایک دوسرے ٹیچر دونوں بچیوں کو مہنگے تحائف دیتے تھے، وہ اسکول وین کے باوجود کبھی دونوں بچیوں کو اپنی گاڑی میں گھر چھوڑتے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!