کراچی کی ٹوٹی سڑکیں، مصطفیٰ قریشی اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے

کراچی کی ٹوٹی سڑکیں، مصطفیٰ قریشی اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے

پیر پھنس جانے کی وجہ سے وہ بری طرح گرے
کراچی کی ٹوٹی سڑکیں، مصطفیٰ قریشی اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے

Webdesk

|

14 Oct 2025

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی کی کراچی میں واک کے دوران ٹوٹی سڑک میں گر کر ٹانگ ٹوٹ گئی۔

رپورٹس کے مطابق معروف اداکار مصطفی قریشی کا کہنا ہے کہ وہ صبح کے وقت واک کر رہے تھے، جب کھدی ہوئی سڑک میں ان کا پیر پھنس گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیر پھنس جانے کی وجہ سے وہ بری طرح گرے، سر فٹ پاتھ سے ٹکرایا، آنکھ بچ گئی لیکن  ٹانگ ٹوٹ گئی۔

مصطفی قریشی نے ایک بیان میں کہاکہ اللہ حکمرانوں کو عقل دے کہ وہ شہر کی سڑکیں بنا دیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مصطفی قریشی کو 6  ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!