ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

عدالت میں مقدمے کی سماعت، ملزم کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے لایا گیا
ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک

|

15 Oct 2025

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں استغاثہ کے دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان قلمبند کرلئے گئے ۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آئندہ سماعت پر وکلاء صفائی کو گواہوں پر جرح کرنے کرنے کی ہدایت کردی ۔ مجموعی طور پر تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت کی ۔ 

ملزم عمر حیات کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ استغاثہ کے دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان قلمبند کئے گئے ۔ ڈاکٹر ہرپال کمار نے ثناء یوسف کی باڈی کا معائنہ کیا تھا جبکہ ڈاکڑ آمنہ نے پوسٹ مارٹم کیا تھا۔ 

سرکاری وکیل راجہ نوید حسین نے کہا کہ یہ دونوں گواہان ڈاکٹر ہیں انکی مصروفیات ہوتی ہیں ملزم کے وکلاء آج ہی ان گواہوں پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے۔ وکیل نوید حسین نے کہا کہ جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کے لیے گواہوں پر جرح مکمل نہیں کی جارہی نوید حسین نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کے وکیل کو پابند کرے کہ آئندہ سماعت پر جرح ہو۔ 

عدالت نے وکلاء صفائی کو اگلی سماعت میں استغاثہ کے گواہان پر جرح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

 استغاثہ کے مطابق مجموعی طور 30 سے زائد گواہ ہیں جن کی شہادتیں قلمبند ہونگی ۔ اب تک تین گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں پولیس اہلکار اسامہ، ڈاکڑ ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ بیان قلمبند کروانے والوں میں شامل ہیں جبکہ وکیل صفائی نے تاحال کسی بھی گواہ پر جرح نہیں کی۔ 

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جس کے الزام میں ملزم عمر حیات کو گرفتار کیا گیا تھا جو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہے

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!