11 hours ago
کراچی میں کریڈٹ کارڈ کے نام پر 26 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف، ویڈیو بھی بنائی گئی

ویب ڈیسک
|
13 Aug 2025
کراچی کے علاقے بہادر آباد دھوراجی کی شیرپاؤ بستی میں ایک نجی بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ خاتون سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کا جھانسا دے کر مبینہ طور پر زیادتی اور ویڈیو بناکر ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بہادر آباد تھانے میں درج کرا دیا جس میں اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بینک میں گاڑیوں کی لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہے۔ 7 جولائی کو مہزور نامی ایک شخص نے اس سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 10 اگست کو اسے دھوراجی میں ایک نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔ جب وہ رات سوا آٹھ بجے وہاں پہنچی تو مہزور اسے ایک گلی میں موجود مکان پر لے گیا۔ مکان میں پہلے سے ایک مرد اور خاتون موجود تھے۔
متاثرہ کے مطابق، اسے جوس پلایا گیا جس کے بعد وہ نیم بے ہوش ہو گئی۔ اس کے بعد دوسرے شخص نے اسے بستر پر باندھ دیا اور مہزور نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔
ملزمان ایک گھنٹے تک زیادتی کرتے رہے اور اس دوران ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ ملزم نے اسے دھمکی دی کہ اگر وہ دوبارہ اس سے نہ ملی تو ویڈیو وائرل کر دی جائے گی اور اسے جان سے مار دیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق، زیادتی کے بعد لڑکی رکشے میں بیٹھ کر جناح اسپتال پہنچی اور پولیس کو اطلاع نہیں دی۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ ایم ایل او کی اطلاع پر پولیس اسپتال پہنچی اور وہاں لڑکی کا بیان قلمبند کیا۔
متاثرہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ کمیشن پر گاڑیاں لیز کراتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Comments
0 comment