کراچی میں چالان اور بھاری جرمانوں سے تنگ بس مالکان کا 18 جون سے ہڑتال کا اعلان
مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال جاری رہے گی۔
Webdesk
|
17 Jun 2026
کراچی میں ٹریفک کے بھاری چالان اور بھاری جرمانوں سے تنگ آ کر ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، بس مالکان نے 18 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا۔
کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کل جمعرات سے پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے بس مالکان سے کل سے بسیں نہ چلانے کی اپیل کر دی ہے۔
صدر کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال جاری رہے گی۔
Comments
0 comment