6 hours ago
کراچی میں بے روزگار باپ نے فرمائشیں کرنے پر 2 کمسن بیٹیوں کو ذبح کردیا

ویب ڈیسک
|
21 Oct 2025
نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اکبر ولد عبدالستار نے اپنی 10 سالہ بیٹی زینب اور 11 سالہ عالیہ کے گلے کاٹ کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا اور مختلف کمیٹیوں کے واجبات ادا کرنے سے قاصر تھا۔ ذرائع کے مطابق بیروزگاری اور مالی مشکلات نے اسے اس انتہائی اقدام پر مجبور کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت علاقہ مکینوں نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو مشتعل افراد سے بچاتے ہوئے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments
0 comment