کراچی میں بارشوں سے تباہی: 15 افراد جاں بحق، 2 بھائیوں کی کرنٹ لگنے سے موت

کراچی میں بارشوں سے تباہی: 15 افراد جاں بحق، 2 بھائیوں کی کرنٹ لگنے سے موت

گٹر میں گرنے، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے کے واقعات میں اموات ہوئیں
کراچی میں بارشوں سے تباہی: 15 افراد جاں بحق، 2 بھائیوں کی کرنٹ لگنے سے موت

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2025

کراچی میں حالیہ شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 15 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے 4 نمبر میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث دو سگے بھائی، 21 سالہ مراد اور 12 سالہ سراج، کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اس واقعے کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بھائی سڑک پر گرے ہوئے ہیں۔ موقع پر موجود افراد نے بڑی مشکل سے انہیں پانی سے باہر نکالا، لیکن وہ بچ نہ سکے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، کرنٹ زیر زمین بجلی کے کیبل سے آیا۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، اور ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران مزید اموات بھی ہوئیں۔

گلشن معمار: نادرن بائی پاس کے قریب ایک پانی سے بھرے گڑھے سے 15 سال کے ایک نوجوان کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

سائٹ سپر ہائی وے اور نیو کراچی: دو الگ الگ واقعات میں پانی میں ڈوب کر دو افراد کی لاشیں ملیں، جن کی عمریں تقریباً 65 سال بتائی جاتی ہیں، اور ان کی شناخت بھی نہیں ہو سکی۔

اورنگی ٹاؤن: ندی کے قریب سے ایک مسخ شدہ لاش ملی، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کئی ماہ پرانی ہے۔

سہراب گوٹھ الآصف ندی اور لیاقت آباد سی ون ایریا میں دو بچے ڈوب کر لاپتہ ہو گئے، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ رات ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے جو آج صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

راڈو بیکری کے قریب دیوار گرنے میں زخمی ایک بچی دم توڑ گئی جس کے بعد ہلاکتیں پانچ ہوگئیں، اس کے علاوہ گرومندر پر نالے میں ڈوبنے والے شخص کی لاش کو نکال لیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!