8 hours ago
کراچی: مخدوش عمارتوں کیخلاف کارروائیاں، 540 عمارتیں خطرناک قرار
لیاری میں مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو گرانے کا کام جاری ہے

Webdesk
|
16 Oct 2025
کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔
یس بی سی اے کے مطابق لیاری میں مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو گرانے کا کام جاری ہے، آگرہ تاج کالونی میں دو مخدوش عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈیمولیشن کا کہنا ہے کہ 7 منزلہ عمارت 60 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خالی کرایا گیا تھا۔
ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا۔ خطرناک عمارتوں میں سے 59 کو خالی کرایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو مرحلہ وار گرایا جائے گا۔
Comments
0 comment