بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

89 سالہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر کے روز ممبئی کے اسپتال لایا گیا تھا
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

ویب ڈیسک

|

11 Nov 2025

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کی خبر جھوٹی نکلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کے باعث گزشتہ ہفتے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ منگل کے روز دورانِ علاج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ذرائع کے مطابق دھرمیندر گزشتہ چند روز سے وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج تھے۔

دھرمیندر نے اپنی آخری فلم بیماری سے قبل مکمل کی تھی، جو 25 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

دوسری جانب ہیما مالنی اور اداکار کی بیٹی و اہل خانہ نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ دھرمیندرا زندہ اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 

انہوں نے جھوٹی خبر نشر کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کسی کو ہمارے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے، یہ ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ مرحلہ ہے۔

بھارتی سینما میں شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومت نے انہیں 2012 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا تھا، جو بھارت کا تیسرا بڑا شہری اعزاز ہے۔

دھرمیندر نے اپنے کیریئر کے دوران درجنوں سپر ہٹ فلموں میں یادگار کردار ادا کیے اور طویل عرصے تک بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ ان کے انتقال پر بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!