عمرہ زائرین کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر سعودی عرب میں 1800 ٹریول ایجنسیز پر پابندی عائد

عمرہ زائرین کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر سعودی عرب میں 1800 ٹریول ایجنسیز پر پابندی عائد

مذکورہ کمپنیوں کو اب مملکت میں سروسز فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر برائے حج و عمرہ
عمرہ زائرین کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر سعودی عرب میں 1800 ٹریول ایجنسیز پر پابندی عائد

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2026

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد تقریباً 1800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔

سعودی وزارت کے مطابق یہ فیصلہ ناقص کارکردگی اور زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں کمی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معطل کی گئی ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں اور مقررہ معیار پر پورا اتریں۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ اس دوران معطلی کا اطلاق صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجرا پر ہوگا، جبکہ وہ زائرین جن کے ویزے پہلے سے جاری ہو چکے ہیں یا جن کی بکنگ کنفرم ہے، ان پر اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان غسان النعیمی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام زائرین کے حقوق کے تحفظ اور بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جو ایجنسیاں مقررہ مدت میں اپنی کارکردگی بہتر نہ کر سکیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے معاہدے مستقل طور پر ختم بھی کیے جا سکتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!