کراچی، خونی ڈمپر کا ایک اور وار، موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل دیا

کراچی، خونی ڈمپر کا ایک اور وار، موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل دیا

جاں بحق و زخمی ہونے والے نوجوانوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔
کراچی، خونی ڈمپر کا ایک اور وار، موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل دیا

Webdesk

|

14 Aug 2025

کراچی : شہر قائد میں ایک اور نوجوان ڈمپر کی بھینٹ چڑھ گیا ، سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق و زخمی ہونے والے نوجوانوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔

 ترجمان چھیپا شاہد چوہدری کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ شہباز ولد ستار اور زخمی کی 20 سالہ حسینین ولد یامین کے نام سے کی گئی۔

متوفی کورنگی نمبر 4 سو کوارٹر کا رہائشی اور 4 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا جبکہ وہ چمڑے کے دستانے بنانے کا کام کرتا تھا ۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!