کراچی: گڈاپ فارم ہاؤس میں موبائل فون لیکر فرار ملزم کی متاثرہ لڑکیوں نے درگت بنادی

کراچی: گڈاپ فارم ہاؤس میں موبائل فون لیکر فرار ملزم کی متاثرہ لڑکیوں نے درگت بنادی

پولیس نے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اور ملیر کورٹ کے حوالات میں لے گئی تھی۔
کراچی: گڈاپ فارم ہاؤس میں موبائل فون لیکر فرار ملزم کی متاثرہ لڑکیوں نے درگت بنادی

Webdesk

|

27 Oct 2026

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے گڈاپ فارم ہاس میں لڑکیوں کے موبائل فون لیکر فرار ہونے سے متعلق مقدمے میں ملزم بابر کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت کے روبرو گڈاپ فارم ہاس میں لڑکیوں کے موبائل فون لیکر فرار ہونے سے متعلق مقدمے میں ملزم بابر کو پیش کیا، عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس سے قبل جب ملزم کو پیشی کے لیئے لایا گیا تو متاثرہ لڑکیوں نے ملزم بابر کی چپلوں سے دھلائی کردی۔

پولیس نے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اور ملیر کورٹ کے حوالات میں لے گئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!