تین ملکی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
Webdesk
|
27 Oct 2026
لاہور: تین ملکی کرکٹ سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 26ویں اوور میں 110 رنز بنا کر آٹ ہوگئی. پاکستانی ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ سری لنکن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ 8 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔
اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی اور فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
دوسری جانب پاکستان کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
تین ملکی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا. جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔
Comments
0 comment