گلستان جوہر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق

گلستان جوہر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے کیفے میں ہنگامہ آرائی اور تھوڑ پھوڑ کی
گلستان جوہر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق

Webdesk

|

1 May 2026

کراچی: گلستان جوہر میں شیشہ کیفے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرکے علاقے بلاک 3 کانٹینینٹل بیکری کے قریب شیشہ کیفے میں فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دوران علاج خون زیادہ بہہ جانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

 واقعے کے بعد مشتعل افراد نے کیفے میں ہنگامہ آرائی اور تھوڑ پھوڑ کی اور گلستان جوہر تھانے کا گھیرائو کر کے نعرے بازی کی، پولیس نے فائرنگ کے الزام میں کیفے کے سیکیورٹی گارڈ اور منیجر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر تفیتش کا آغاز کر دیا ، جاں بحق ہونے والا نوجوان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کا عہدیدار تھا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ نجیب علی ولد نیاز علی کے نام سے کی گئی، مقتول بھٹائی آباد کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق اندرون سندھ گمبٹ(خیر پور میرس)سے تھا جبکہ وہ رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ مقتول کے درجنوں رشتے دار، دوست احباب اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی اور سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔

مقتول کے دوست صدر یوتھ ونگ ذوہیب نے بتایا کہ مقتول کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سے تھا، انہوں نے بتایا کہ علاقے کے بچے بچیاں شیشہ بار میں آتے تھے، شیشہ بار میں کیونکہ ہر قسم کی منشیات کا نشہ بھی فراہم کیا جاتا تھا اور کھلے عام نوجوان نشہ کرتے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!