3 hours ago
افغان طالبان کی باجوڑ میں جارحیت، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ویب ڈیسک
|
15 Apr 2026
باجوڑ کے سرحدی علاقے کٹ کوٹ میں مبینہ طور پر افغانستان سے سے ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گولہ باری گاؤں ملک شاہین کی سول آبادی پر کی گئی، جس کے باعث ایک ہی گھر کے افراد نشانہ بنے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شدت پسند عناصر کی جانب سے سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں جاری تھیں، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دراندازی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی پوزیشنز کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقے کے اطراف میں کارروائیاں جاری ہیں اور سرحد پار موجود ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مقامی افراد نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment