باجوڑ آپریشن، 31 ہزار سے زائد مکین اور خاندان بے گھر

باجوڑ آپریشن، 31 ہزار سے زائد مکین اور خاندان بے گھر

سرکاری حکام نے اعداد و شمار جاری کردیے
باجوڑ آپریشن، 31 ہزار سے زائد مکین اور خاندان بے گھر

Webdesk

|

13 Aug 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آپریشن کے باعث 9 ہزار افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ سعید اللہ جان نے باجوڑ آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عارضی طور پر آپریشن کی وجہ سے 9 ہزار 132 افراد بے گھر ہوئے جنہیں سرکاری و نجی اسکولوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ان میں 1976 مرد، 2015 خواتین اور 5141 بچے شامل ہیں، جبکہ اسکولوں اور کالجز کی کل تعداد 116 ہے۔

اسپورٹس اسٹیڈیم کیمپ میں 434 خاندان آباد ہیں، جہاں 2497 افراد موجود ہیں۔

مزید برآں، تقریباً 20 ہزار خاندان اپنے رشتہ داروں کے ہاں  مقیم ہو گئے  ہیں، جن کی رجسٹریشن اور ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ باجوڑ اور خیبر میں گرینڈ جرگے کی ناکامی کے بعد مسلح دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے بھی اداروں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب باجوڑ آپریشن کے بعد خیبرپختونخوا کی اپوزیشن میں شامل جماعتوں نے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اُدھر عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ 23 اگست کو کے پی کی تمام سیاسی جماعتیں اس حوالے سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!