باجوڑ میں ہیضے کی وبا، ایک ہی خاندان کے 10 افراد متاثر، دو بچیاں جاں بحق

باجوڑ میں ہیضے کی وبا، ایک ہی خاندان کے 10 افراد متاثر، دو بچیاں جاں بحق

ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ضلعی ہیلتھ افسر کی ہدایت پر وبا سے نمٹنے والی ٹیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا
باجوڑ میں ہیضے کی وبا، ایک ہی خاندان کے 10 افراد متاثر، دو بچیاں جاں بحق

ویب ڈیسک

|

25 Jun 2026

باجوڑ کی تحصیل اتمان خیل کے علاقے بانڈگئی میں ہیضے کی وبا پھیلنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 10 افراد متاثر ہوگئے، جبکہ دو کمسن بچیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 9 سالہ علیشہ بی بی اور 4 سالہ پاکیزہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق لوئر دیر سے ہے، جبکہ دیگر متاثرہ افراد کو علاج کے لیے تیمرگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد محکمہ صحت نے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ضلعی ہیلتھ افسر کی ہدایت پر وبا سے نمٹنے والی ٹیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

محکمہ صحت کی ٹیم نے علاقے سے پانی کے نمونے حاصل کیے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان کو ضروری ادویات، او آر ایس اور دیگر طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور علاقے میں طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ وبا پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!